لاہور: پنجاب میں روئی کی قیمت گیارہ سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ میں روئی 200 روپے فی من اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 14 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کی قیمت 300 روپے فی من اضافے سے گیارہ سال کی نئی بلند ترین سطح 14 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئی
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے بڑے برآمدی آرڈرز اور درآمدی روئی مہنگی ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ احسان الحق کا کہنا تھا کہ بہتر موسم کے باعث رواں سیزن ایک کروڑ کاٹن بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے۔