جنوبی صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ,صوبے کی طرف پہلا قدم

06:23 PM, 31 Aug, 2021

لاہور:جنوبی صوبہ پنجاب کے عوام کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئےکہا کہ عوام سے کئے وعدے عملی طور پر پورے کر رہے ہیں ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تمام سرکاری دفاتر کو فنڈز جاری کرنے کے اختیارات  بھی دے دیئےگئےہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن  اور 11ا ضلاع پر مشتمل ہوگا، جنوبی پنجاب سے کئے ہوئے وعدے عملی  طورپر پورے کرہے ہیں،جنوبی  پنجاب  کے  ایڈیشنل سیکریٹری اور سیکرٹریز  کو مکمل اختیارات دے دیئے گئےہیں ۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف نے جنوبی صوبہ پنجاب کا اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے تمام عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ، سرکاری دفاتر کو فنڈز جاری کرنے کے اختیارات  بھی دئیے جا رہے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی طرف پہلا قدم اُٹھا لیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو ترقی ،بھرتیوں کا اختیار بھی مل گیا ہے ،انہوں نے کہا عوامی مسائل سننے کیلئے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کوئی غلط بات نہیںہے ۔

مزیدخبریں