آرمی چیف کا سی پیک کیخلاف تمام سازشوں کو خاک میں ملانے کا عزم

آرمی چیف کا سی پیک کیخلاف تمام سازشوں کو خاک میں ملانے کا عزم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ  سے چینی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے  سی پیک کے خلاف تمام سازشوں  کو خاک میں ملانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام  کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، افغانستان کی صورتحال ، علاقائی سکیورٹی امور پربھی  تبادلہ خیال  کیا گیا ۔