کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کر گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 43 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 165 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/SDil7uLGp2 pic.twitter.com/HvKLPHQpm0
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو گیا تھا اور قیمت 165 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 96 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 54.04 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 47419.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 12 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار 683 شیئرز کا لین دین ہوا۔