سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ 

04:55 PM, 31 Aug, 2021

جدہ :سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی طرف سے ایک کے بعد ایک ڈرون حملے کیے گئے ،جس کے بعد سعودی ائیرڈیفنس سسٹم حرکت میں آیا اور ڈرون حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھا ائیرپورٹ پر ہونے والے ڈرون حملوں میں اب تک 8 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،ڈرون حملے میں ائیرپورٹ پر کھڑے ایک طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ۔

حوثی باغیوں کی طرف سے پہلے ڈرون حملے سے ائیرپورٹ پر افراد تفری مچ گئی ،دوسرے ڈرون حملے کوٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا ۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا باقاعدگی سے مملکت کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کر رہی ہے۔ فروری میں کیے گئے حوثیوں کے ایک ایسے ہی حملے سے ابھا ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

حملے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں آئیں۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر ایرانی حمایت یافتہ گروہ کے حملے کی مذمت کی گئی۔

مزیدخبریں