پاکستانی کمپنیوں نے ابوظہبی میں آف شور بلاک 5 حاصل کرلیا

04:26 PM, 31 Aug, 2021

اسلام آباد:پاکستانی کمپنیوں نے ابوظہبی میں آف شور بلاک 5 حاصل کرلیا،کنسوریشم نے پی پی ایل کی قیادت میں ابوظہبی کا آف شور بلاک 5 حاصل کیا ۔

وزیر توانائی حماد اظہرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اورمتحدہ عرب امارات طویل اوردوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھتےہیں،ایوارڈتوانائی کےحوالےسےدونوں ممالک کیلئےایک نئی شروعات ہے،انہوں نے کہا آف شوربلاک 6223مربع کلومیٹررقبےپرمحیط ہے اور ابوظہبی سے 100کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کنسورشیم میں 3بڑی پاکستانی کمپنیزپرمشتمل معاہدےپردستخط بھی کردیئےگئے ہیں،بلاک اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے حاصل کیا،کنسوریشم پر سی ای اوز،یواےای کےوزیرصنعت اورایم ڈی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے دستخط کیے ۔

وزیر توانا ئی حما د اظہر نے کہا پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹ رہا ہے،معاہدے توانائی کی طلب وفراہمی کےفرق کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے ،ایم ڈی پی پی ایل نے کہا ابوظہبی کےبلاک 5کےکنسورشیم کیلئےمنتخب ہونےپرخوشی ہےجبکہ دوسری طرف ایم ڈی جی ایچ پی ایل نے کہا بلاک 5کےایوارڈکیلئےمنتخب ہونےوالےکنسورشیم کاحصہ بننےپرخوشی ہے۔

مزیدخبریں