اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیس سالہ افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا ،دنیا کو سمجھنا ہو گا مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بیان میں کہا کہ دنیا میں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل ممکن ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری گزشتہ 73سال سے حالت جنگ میں ہیں ،دنیا کو سمجھنا ہو گا مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں
انہوں نے کہا بھارت کشمیریوں کا خون بہانا اب بند کرے،دنیا مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مذاکرات کے لیے بھارت کو مجبور کرے،کشمیریوں کا بہت خون بہایا جا چکا ہے،کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت ہے،بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا۔