نیویارک: گوگل نے پکسل 6 اور 6 پرو کو متعلقہ تاریخ سے کافی پہلے متعارف کرانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پکسل 6 سیریز کو مقرر وقت سے پہلے متعارف کروایا گیا تو گوگل کا ایونٹ ایپل کے نئے آئی فونز سے ایک دن پہلے ہوگا ۔
خیال رہے کہ صارفین بڑی بے چینی سے گوگل کے نئے فونز کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اس انتظار کی بڑی وجہ ڈیوائسز کا نیا ڈیزائن اور کمپنی کا اپنا تیار کردہ ٹینسر پراسیسر ہے ۔
گوگل حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا پراسیسر اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ فونز کے کیمرا سیٹ اپ میں ایک نیا کیمرا اور ایک ٹیلی فوٹو لینس موجود ہو گا جو ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرے گا ۔
گوگل نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے معیار کو بہت حد تک بہتر کیا ہے اور اس کیلئے نئے فونز میں سام سنگ کا 5 جی موڈیم استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد جنوبی کورین کمپنی پہلی بار اس شعبے کیلئے امریکی مارکیٹ میں بھی قدم رکھے گی ، جہاں ابھی کوالکوم کا غلبہ ہے ۔
واضح رہے کہ گوگل کے نئے ہراسیسر ٹینسر کو بھی سام سنگ ہی تیار کر رہی ہے ۔