فحش فلموں کی لت، 16 سالہ بھارتی لڑکی کا زبردستی چھوٹے بھائی کیساتھ ناجائز تعلق، حاملہ ہو گئی

فحش فلموں کی لت، 16 سالہ بھارتی لڑکی کا زبردستی چھوٹے بھائی کیساتھ ناجائز تعلق، حاملہ ہو گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: موبائل اور انٹرنیٹ نے جہاں زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی زندگیاں تباہ کرنے کا باعث بھی بن رہا ہے اور بچوں کی سمارٹ فونز تک رسائی نے تو اس مسئلے کو اور بھی پریشان کن کر دیا ہے جس کا اندازہ بھارت میں پیش آنے والے انتہائی ذلت آمیز واقعے سے لگایا جا سکتا ہے۔ 
ممبئی کے کورار پولیس سٹیشن کے علاقے میں فحش فلموں کی لت میں مبتلا ایک 16 سالہ لڑکی نے زبردستی اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ ناجائز تعلق بنا لیا اور 5 ماہ کی حاملہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق انہیں ایک ہسپتال سے 16 سالہ لڑکی کے حاملہ ہونے کی خبر ملی اور جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی سے تفتیش کی تو اس نے ایسے ایسے انکشافات کئے کہ اہلکار خود بھی حیران پریشان اور شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ 
مذکورہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا ہے اور اپنے چھوٹے سے گھر میں چھوٹے بھائی کیساتھ بیڈ کے نیچے سونا شروع ہو گئی۔ اس نے اپنے موبائل فون پر زبردستی چھوٹے بھائی کو بھی فحش فلمیں دکھانا شروع کر دیں اور پھر زبردستی چھوٹے بھائی کی رضامندی کے بغیر اس کیساتھ ناجائز تعلق بنا لیا اور یوں وہ حاملہ ہو گئی اور کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ 
پولیس نے جب لڑکی کے بیان کی تصدیق کیلئے اس کے چھوٹے بھائی سے تفتیش کی تو اس نے ایک ایک بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ جب اس نے ناجائز تعلق بنانے سے انکار کیا تو اس کی بہن نے اسے مارا پیٹا اور سب کو اس بارے میں بتانے کی دھمکی دی جس پر وہ ڈر گیا اور چپ چاپ اس کے کہنے پر غلط کام کرتا رہا۔ 
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کے بھائی کو بحالی سینٹر منتقل کر دیا ہے جبکہ مذکورہ لڑکی ہسپتال میں ہی داخل ہے جبکہ ان کے والدین کے علاوہ گھر میں موجود دیگر افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی لئے جا چکے ہیں۔ سینئر پولیس آفیسر پراکاش بیلی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بہت ہی نازک ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔