لائن آف ایکچوئل کنٹرول کراس نہیں کی، چین

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کراس نہیں کی، چین
کیپشن: پی ایل اے نے 29، 30 اگست کی شب اشتعال انگیز نقل و حرکت کی، بھارت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: بھارت نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ چین نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرحدی فوج نے کبھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کراس نہیں کی۔

بھارت نے کہا ہے کہ پی ایل اے نے 29، 30 اگست کی شب اشتعال انگیز نقل و حرکت کی۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ چوشول پر ہو رہی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی سرحدی فوجی ایل اے سی کی سختی سے پاسداری کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کی سرحدی افواج علاقائی امور پر بات کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ کے علاقے گلوان میں 15جون کو ہوئی بھارتی چینی فوجی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔