جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری

04:49 PM, 31 Aug, 2020

لاہور: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 12 سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب حکومت نے سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

مزیدخبریں