اسلام آباد: عالمی ڈونرزنے وزیراعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی کے 5 منصوبوں کی حمایت کی اور ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے گرانٹ کا بھی عندیہ دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی ڈونراداروں کو بریفنگ دی۔ عالمی اداروں نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے گرانٹ کی منظوری سے 10 ارب درخت لگانے میں تیزی آئے گی۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے 15 نئے نیشنل پارکس کے منصوبہ کو بھی مثالی قرار دیدیا گیا ہے۔
نیشنل پارکس میں تفریح کے فروغ سمیت ہزاروں ایکٹر پر مشتمل جنگل اور جنگلی حیات محفوظ ہوگی۔کلین گرین پاکستان کے لیے عالمی اداروں نے گرنٹ جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈونرز کا کہنا تھا کہ کلین گرین پاکستان کے تحت شہروں میں صفائی اور نکاسی آب کا رجحان بڑھے گا۔عالمی اداروں کی کلین گرین پاکستان کا دائرہ 20 شہروں سے بڑھانے کے فیصلے کی تعریف بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچرا ٹھکانے لگانے اور صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ کو بھی کلین گرین پاکستان مہم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات ہین کہ اب ملک کے 70 بڑے شہروں میں کلین گرین چیمپین سٹی کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان میں پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے پر بھی عالمی اداروں نے خوش کا اظہار کیا۔ عالمی اداوں کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کو کامیاب بنانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔