انتخابات میں دھاندلی کا الزام،بیلاروس کی عوام سڑکوں پر نکل آئی

انتخابات میں دھاندلی کا الزام،بیلاروس کی عوام سڑکوں پر نکل آئی

منسک: بیلاروس میں متنازعہ انتخابات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق متنازعہ انتخابات کے خلاف بیلاروس کے دارالحکومت میں حزب اختلاف نے شدید احتجاج کیا اور صدر لوکا شینکو کی سالگرہ پر مظاہرین نے ان کی رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا۔مظاہرین نے بیلاروس کے صدر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد بیلاروس کے صدر کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کر دی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے ایک سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ بیلاروس میں 9 اگست کو انتخابات ہوئے تھے جن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے اور صدر لوکاشینکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو بیرونی طاقتیں مدد فراہم کر رہی ہیں۔