کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے، وزیر اعظم

12:04 PM, 31 Aug, 2020

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری بدترین جبر و ظلم کے خلاف برسرپیکار ہیں، کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بہادر کشمیری بدترین جبر و ظلم کے خلاف برسرپیکار ہیں، انہیں کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے کیونکہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور یہی شہداءکربلا نے ہمیں دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ، ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں کی قربانی نے ہمیں تین پیغامات دیئے ہیں،انہوں نے ابدیت حاصل کی جنہوں نے ظلم اور نا انصافی کے خلاف ڈٹ کر اپنی جانوں کی قربانی دی۔ یہ صرف امیر، طاقتور یا تعلیم یافتہ ہونے سے حاصل نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کئی عظیم مسلمان کربلاءسے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے ظلم، نوآبادیاتی حکمرانی اور نا انصافی کے خلاف کھڑے ہو کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم و انصافی کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔

مزیدخبریں