مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

12:02 PM, 31 Aug, 2020


اسلام آباد :پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے محرم کے جلوس کے شرکاءپر آنسو گیس کے شیل استعمال کرنے اور پیلٹ گنز کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے ،وستان کو اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کا پابند بنایاجائے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے محرم کے جلوس پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو اس کی غیر قانونی کارروائیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کو اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کا پابند بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ بھارتی قابض افواج کے ان غیر قانونی اقدامات کا براہ راست ذمہ دار ہے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) جیسے کالے قوانین سے بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ جرائم کو قانونی کور فراہم نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں