” میرے پاس تم ہو “ نے ہر عمر کے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا ‘ عائزہ خان

11:14 AM, 31 Aug, 2020

لاہور: نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’‘ میرے پاس تم ہو “کی کامیابی کے بعد میرے پرستار وں کی مجھ سے توقعات اور بھی بڑھ گئی ہیں اور میں بھی ان پر پورا اترنے کےلئے کسی اور اچھے کردار کی تلاش میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گو کہ اس سے قبل بھی میںنے متعدد ڈرامہ سیریلز میں کامیابیاں سمیٹی ہیں جس میں محلے کی مائیں ، کالا جادو ، شادی مبارک، میرا سائیں ،زرد موسم،کس دن میرا ویاہ ہووے گا، عکس، کہی ان کہی، ادھوری عورت، غلطی سے مسٹیک ہو گئی،سوری بھول ہماری تھی ، میری زندگی ہے توں ، پیارے افضل سمیت دیگر ڈرامہ سیریلز شامل ہیں لیکن ” میرے پاس تم ہو “ میں نبھایا گیا کردار سب پر بازی لے گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اب میں نے تھوڑا بریک لیا ہے اورمیری کوشش ہے کہ پہلے سے بہتر کام کروں اورمیرے پرستاروں کو مجھ سے جو توقعات ہیں ان پر پورا اتروں۔مذکورہ ڈرامے نے ہر عمر کے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور یہ پراجیکٹ آج بھی کہیں نہ کہیں موضوع بحث آ جاتا ہے۔

مزیدخبریں