نیویارک: مہلک وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ، اموات 8لاکھ 50 ہزار 591 ہو گئیں جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 61 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار224 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار896 تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 36 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 64 ہزار 617ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 9 لاکھ 90 ہزار 326 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار 93 ہوگئی ۔پیرو میں بھی چھ لاکھ47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور28 ہزار788 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 28ہو گئی جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 158 اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ27ہزار115 ہے۔
کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جبکہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔