لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔
ترجمان پاک کے مطابق ، آرمی چیف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر ز کا بھی دورہ کیا جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بارڈرکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع ہر آرمی چیف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے۔ پاک فوج کے افسران اورجوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے۔ ہم ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔