اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے منہ چڑانے والا ملزم گرفتار

03:35 PM, 31 Aug, 2019

رحیم یار خان: اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر کے اے ٹی ایم مشین اور سی سی ٹی وی میں منہ چڑانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم صلاح الدین گجرانوالہ کا رہائشی اور گونگا ہے۔

ملزم نے فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر نے کے بعد سی سی ٹی وی جانب منہ چڑایا جس پر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس مرتبہ ملزم نے رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین میں واردات کی کوشش کی لیکن عملے نے سی سی ٹی وی میں ملزم کو پہنچان کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں