پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کرادیا

01:22 PM, 31 Aug, 2019

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر20-2019کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی ، اس نئےاسٹرکچرمیں سابق کرکٹرزکے لیے کوچنگ اور مینجمنٹ کےمواقع پیدا کیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں آشکار کیے جانے والے نئے اسٹرکچر میں بہترکارکردگی والےکھلاڑیوں کی مراعات میں اضافہ کیاجارہاہے۔نئےاسٹرکچرکےمطابق16ریجنزکو 6ایسوسی ایشنزمیں ضم کردیاگیاہے۔

نئےڈومیسٹک اسٹرکچرکو3مختلف درجوں میں تقسیم کیاگیاہے۔پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزاسکول اورکلب کرکٹ مقابلےکرائیں گے ، دوسرےدرجےمیں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹراسٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی جبکہ تیسرےدرجےمیں6ایسوسی ایشنزکی ٹیمیں ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی،تقریب میں بتایا گیا کہ ہرکرکٹ ایسوسی ایشن32کھلاڑیوں کوسالانہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ دےگی،یہ کھلاڑی پی سی بی کےسنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے۔

ایسوسی ایشن32کھلاڑیوں کےعلاوہ بھی کسی کھلاڑی کوشامل کرسکتی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ رکھنےوالےہرکھلاڑی کوماہانہ50ہزارمعاوضہ ملےگا۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز14ستمبرسے8اکتوبرتک منعقد ہوں گے ، پھروقفہ ہوگا اور دوبارہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچزدوبارہ 28اکتوبرسے13دسمبرتک ہوں گے۔

قومی انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبرسے12نومبرتک جاری رہےگا جبکہ قائداعظم ٹرافی سیکنڈالیون کےمیچز14ستمبرسے10اکتوبر تک چلے گا جس کے بعد وقفہ ہوگا۔قائداعظم ٹرافی سیکنڈالیون کےمیچزدوبارہ 28 اکتوبرسے29 نومبرتک ہوں گے۔

اسٹرکچر کے مطابقومی ٹی ٹوئنٹی کپ13سے24اکتوبرتک کھیلاجائےگا جبکہ پاکستان کپ کےمیچز 29 مارچ سے24اپریل2020 تک جاری رہیں گے ، ٹی ٹوئنٹی اورون ڈےکپ میں فرسٹ الیون،سیکنڈکےمیچزبیک وقت ہوں گے اور ڈومیسٹک سیزن20-2019کےٹورنامنٹس میں کوکابوراکی گینداستعمال ہوگی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےمعیارمیں بہتری لاناپی سی بی کی اولین ترجیح ہے،نئےڈومیسٹک اسٹرکچرکےنفاذسےقومی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترہوگی۔نئےاسٹرکچرکی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی معاونت کرے گا۔

 
 

مزیدخبریں