لاہور:ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوںجس کوکم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کےلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔
سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سالوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جاﺅں گی ۔
خدا کاشکر ہے کہ میں نے شوبز کے حوالے ذاتی زندگی کے معاملات میں بھی جس کی بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ۔
سجل علی نے کہا کہ موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لئے ایسے ہی آسانیاں رکھے ۔