نیویارک: امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ متوقع سمندری طوفان کے باعث طلب میں کمی کاامکان ہے ۔
نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 65 سینٹ (1.1 فیصد) گر کر 60.43 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.61 ڈالر (2.8 فیصد ) کمی کے ساتھ 55.10 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
واضع رہے گزشتہ ماہ بین الااقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد رواں ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔