راولپنڈی، پولیس کی وردی پہنے شخص کی اسپتال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

11:23 AM, 31 Aug, 2019

راولپنڈی: ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوا اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت لاراسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کی شناخت تحسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول لاراسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزیدخبریں