اپر کوہستان، گاڑی کھائی میں گر گئی، 24 افراد جاں بحق

08:46 AM, 31 Aug, 2019

کندیا: اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق  کا کہنا ہے کہ حادثے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

چیف وارڈن کے مطابق حادثہ مسافر گاڑی کے برساتی نالے میں گرنے سے پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر روانہ کر دی گئیں۔

مزیدخبریں