ایمسٹرڈیم: پاکستان میں احتجاجی مظاہروں اور حکومت کی بہترین سفارتی کوششوں کے باعث ہالینڈکے اسلام مخالف رکن اسمبلی گیئرٹ ولڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو پوری دنیا کے مسلمان اس اخلاقی فتح پر خوش ہو گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا اور ہم نے ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا جس کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کیا گیا ہے تاہم گیئرٹ ولڈرز نے اپنی ناکامی اور غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے اب حکومت پاکستان کو دھمکی دیدی ہے۔
Dont claim victory too soon @pid_gov I am not finished with you yet. I will expose your barbarism in many other ways. https://t.co/sP52Uyl3m3
— Geert Wilders (@geertwilderspvv) August 31, 2018
گیرٹ ولڈرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق شاہ محمود قریشی کے امت مسلمہ کی اخلاقی فتح سے متعلق بیان کی خبر شیئر کی اور حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کروں، تم لوگوں کیساتھ میرا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ میں اور بہت سے طریقوں سے تمہاری بربریت سامنے لاﺅں گا۔“