تبدیلی حکومت کے آتے ہی دفترخارجہ میں سفارتی محاذ پر بڑی تبدیلیاں

07:41 PM, 31 Aug, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی جہاں دوسری بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہیں دفترخارجہ میں سفارتی محاذ پر بڑی تبدیلیاں کر دیں گئی ہیں - شجاع عالم کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق ایڈشنل سیکریٹری شاہ جمال کو پرتگال میں سفیر تعینات کردیا گیا- آفتاب کھوکرکو دفتر خارجہ میں ایڈشنل سیکریٹری برائے امریکہ تعینات کردیا گیا،وہ اس سے پہلے لبنان میں سفیر کے طور پر کام کر رہےتھے-برطانیہ میں تعینات سفیر ابن عباس کو ڈی جی فارن سروس اکیڈمی لگادیا گیا-

فیصل ترمزی کو    کرغستان میں سفیر تعینات کردیا گیا،وہ شگاگو میں کونسل جنرل تھے-  نیپال میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو شکاگو میں نیا کونسل جنرل تعینات کردیا گیا- طارق وزیر کو آسٹریلیا میں پاکستان کا ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا-

مزیدخبریں