کراچی : 90 کی دہائی میں بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جوہی چاولہ آج کل پا کستان کے دورے پر ہیں اور شہر قائد کی سیر کر رہی ہیں۔
جوہی چاولہ نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت میں موجود اپنے شائقین کو سرپرائز دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود ہیں۔جوہی چاولہ نے ٹویٹ میں کراچی میں موجود اپنی سہیلیوں کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت شہر قائد میں موجود ہیں اور انہوں نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوئی رومانوی کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 بھی دیکھ لی۔
واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی ایک خاندانی شادی کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔