پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، جواد ظریف

05:30 PM, 31 Aug, 2018

اسلام آباد: : ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیے۔

مذاکرات میں خطے کے مسائل، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان نے ایران سعودی تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کا خاتمہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے پاکستان کے سخت احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ موخر ہوا، مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا چاہیئے۔ جواد ظریف نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد بھی دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور ایران ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت قابل قدر ہے، ایٹمی معاہدے پر تہران کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، توقع ہے معاہدے کے فریقین وعدوں پر پورا اتریں گے۔

مزیدخبریں