ملک میں مثبت اور تعمیری اپوزیشن کی روایت ڈالیں گے، شہباز شریف

02:57 PM, 31 Aug, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مثبت اور تعمیری اپوزیشن کی روایت قائم کریں گے۔

لاہورمیں برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے شہباز شریف کے دور میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں رول ماڈل قرار دیا۔

شہباز شریف نے شعبہ تعلیم میں تعاون پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیاری اپوزیشن کی روایت قائم کی جائے گی۔

مزیدخبریں