اکشے کمار نے خانز کو پیچھے چھوڑ دیا ،سعودی عرب سینما کی تاریخ رقم کر دی

01:07 PM, 31 Aug, 2018

ریاض: سعودی سینما گھروں میں پہلی مرتبہ بالی وڈ فلم ’گولڈ‘ کی نمائش ہوگی جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

سعودی عرب میں رواں برس اپریل میں سینما گھروں کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں سب سے پہلے ہالی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ کی نمائش کی گئی۔آج سے سعودی سینما گھروں میں بالی وڈ فلموں کی نمائش کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس میں سب سے پہلے اداکار اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ پیش کی جائے گی۔

اکشے کمار نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پرستاروں سے کہا کہ ’بھارت کے پہلے گولڈ میڈل جیتنے کی کہانی پہلی بار سعودی عرب کی ریاست میں اور میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ’گولڈ‘ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو آج سے سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی

فلم ’گولڈ‘کی کہانی بھارتی ہاکی ٹیم  کی 1948 کے اولمپکس میں پہلی دفعہ گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے، یہ فلم دو ہفتے قبل بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کی گئی تھی۔   فلم " گولڈ " نے نمائش کے دو ہفتوں کے دوران 25 کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کیا ہے اور اب فلم کی کمائی 126کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

مزیدخبریں