بیلٹ پیپرز دکھاناجرم ، خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا، الیکشن کمیشن

12:02 PM, 31 Aug, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز دکھانا جرم ہے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن ہو گا۔ صدارتی انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے سے متعلق ہدایت جاری کر دیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام ارکان ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون، کیمرا یا کوئی تصویرکھینچنے والی ڈیوائس لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے آئندہ صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف  ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزیدخبریں