لاہور: اداکارہ نرگس نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو متنازعہ بیان دینے پر کھری کھری سنادیں جبکہ فنکاروں کی جانب سے کی گئی شدید تنقید پر فیاض الحسن چوہان نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتہائی متنازعہ وزیر بن کر سامنے آئے ہیں۔اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث حکومتی خبریں دینے والے وزیر موصوف خود ہی خبروں کی زینت بننے لگے ہیں۔ انہوں نے تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس کے حوالے سے انتہائی متنازعہ بیان دے کر تمام توپوں کے رخ اپنی جانب کروا لئیے۔
انہوں نے کہا کہ تھیٹر میرے انڈر ہوتا تو پھر میں نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے۔اور وہ سال کے 30 نہیں بلکہ 300روزے نہ رکھتی تو پھر آپ کہتے۔اس بیان پر اداکارہ نرگس کا رد عمل بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
اداکارہ نرگس نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی کلاس لے لی۔اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ شوبزکومکمل طورپرخیرآباد کہہ چکی ہوں۔نہ کسی کوڈسکس کرتی ہوں اورنہ چاہتی ہوں مجھے کوئی ڈسکس کرے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیرصاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
منسٹرصاحب، ہرشخص عزت دارہے،منسٹرصاحب،کسی بھی گھربیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے۔
وزیرصاحب آپ ذمے دارعہدے پرہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔منسٹرصاحب، ہرشخص عزت دارہے منسٹرصاحب،کسی بھی گھربیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے۔