سوشل میڈیا پر جی ایچ کیو میں وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کے سلیوٹ کے چرچے

09:51 AM, 31 Aug, 2018

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کے سلیوٹ کے چرچے ہونے لگے۔ جبکہ وزیر اعظم کی جی ایچ کیو آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اوروزیر اعظم کی آمد حقیقی جمہوریت کی حکمرانی کا آغاز سمجھی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج وفد کے ساتھ صبح 10بجے جی ایچ کیو پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔


وزیراعظم عمران خان کوجی ایچ کیو میں8 گھنٹے طویل ترین بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے امور پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرائے دفاع ، خارجہ، خزانہ اور اطلاعات بھی تھے۔وزیر مملکت داخلہ اور سیکرٹری دفاع بھی جی ایچ کیو کے دورے میں موجود تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کوجی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپرپھول چڑھائے۔ وزیراعظم کوپرنسپل سٹاف افسران سے تعارف بھی کروایا گیا۔

مزیدخبریں