کراچی : طوفانی بارشوں سے 17 ہلاکتیں، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

10:26 PM, 31 Aug, 2017

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فوج، رینجرز، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے تمام شاہراہوں اور متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی کے فوری اقدامات کریں اور کراچی شہر کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت کی ہرممکن معاونت کے لیے تیار ہیں۔
جبکہ دوسری جانب گزشتہ رات سے ہونے والی بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بارش کے باعث لیاقت آباد، گرو مندر کے اطراف، صدر ، نیپا، صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔شدید بارشوں سے ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی، ملیر میں تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے کے بعد پانی تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ کاٹھور نالے میں بھی پانی کے بہاو¿ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں