ٹیکساس :امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر کروسبی میں سیلاب میں گھرے ہوئے ایک کیمیکل پلانٹ میں جمعرات کو دو دھماکے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کروسبی میں واقع آرکیما پلانٹ کی مالک کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے ( گرینچ معیاری وقت 0700 جی ایم ٹی) ہیرس کاو¿نٹی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ( ای او سی) کو پلانٹ میں دو دھماکوں کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس کے بعد وہاں سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا تھا“۔
حکام نے حفظ ماتقدم کے طور پر پہلے ہی اس آرگینک پر آکسائیڈ پلانٹ کے ارد گرد ڈیڑھ میل کے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا کیونکہ اس کے پھٹ جانے کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ پلانٹ ٹیکساس میں آنے والے حالیہ طوفان ہاروے اور اس کے ساتھ طوفانی بارشوں سے متاثر ہوا ہے اور اس کے ارد گرد سیلابی پانی کھڑا ہے۔