امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویروالادراز قد بل بورڈ آویزاں

07:36 PM, 31 Aug, 2017

پشاور : پشاور کی بزنس کمیونٹی نے امریکی قونصیلٹ کے سامنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی تصویر ایک دیو قامت بل بورڈ پر لگا دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد ساری قوم متحگ اور یک زبان ہوگئی ہے۔ حکومت ہو یا اپوزیشن ، سول قیادت ہو یا عسکری اتحاد، سرکاری افراد ہوں یا عام آدمی ، سبھی ملکی سا لمیت ، عزت اور وقار کے لئے ایک ہو گئے ہیں ۔
یہی نہیں بلکہ پشاور کی بزنس کمیونٹی نے اتحاد کی نئی مثال قائم کردی ہے، امریکی قونصلیٹ کے سامنے دیو قامت بل بورڈ لگا کر امریکی حکومت اور اس کی پالیسیوں کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی بزنس کمیونٹی نے امریکی قونصیلٹ کے سامنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی تصویر ایک دیو قامت بل بورڈ پر لگا دی ہے اس تصویر کے ساتھ تاجر اتحاد نے اس بل بورڈ پر امریکی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”تمھاری جنگ ، تمھارا سر درد“۔ اس بل بورڈ میں صارفین نے تاجر اتحاد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی عوام کی جانب سے اس سے زیادہ بہترین کوئی پیغام نہیں ہوسکتا.

مزیدخبریں