سرجری آج متوقع ، نواز شریف اہلیہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

07:23 PM, 31 Aug, 2017

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج متوقع ہے جبکہ نواز شریف بھی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن کے مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز وسطی لندن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے۔ تاہم آج بیگم کلثوم نواز کی سرجری متوقع ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے ہسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں