لاہور :عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ برگر بنانے میں گھوڑے کا گوشت بھی استعمال کرتے ہیں
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل برگر کنگ نے اس بات کا انکار کیا تھا کہ وہ اپنے برگرز میں گھوڑے کا گوشت استعمال نہیں کرتے۔ اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ان کے برگرز میں گھوڑے کا گوشت استعمال ہوا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ برگر کنگ والوں نے اس کا ذمہ ایک ایک دوسری کمپنی کو قرار دیا ہے جس کا نام سلور کریسٹ بتایا گیا ہے۔ فوڈ چین کے مطابق یہ کمپنی برگر کنگ کو گوشت سپلائی کرتی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی ٹیسکو ٗ ایسڈا اور کو اوپ کو بھی گوشت فراہم کرتی ہے اور اس کمپنی پر ایک سال پہلے ہی پابندی لگا دی گئی تھی۔