شامی فوج اور داعش میں جھڑپوں کے دوران 64دہشت گرد ہلاک

شامی فوج اور داعش میں جھڑپوں کے دوران 64دہشت گرد ہلاک

دمشق :شام کے شہر رقہ میں شامی فوج اور داعش کی جھڑپوں کے نتیجے میں 64 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق شام کے صوبے رقہ میں فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شامی فوج کی رقہ میں پیش قدمی جاری ہے۔


شامی فوج نے اس علاقے پر کنٹرول گزشتہ دنوں حاصل کیا تھا، الرقہ اور دیرالزور نامی مشرقی صوبوں میں بہت سے علاقوں کا کنٹرول شامی فوج کے ہاتھ میں آ گیا ہے