بھارتی مسافر طیارے کی ایمر جنسی لینڈنگ

05:59 PM, 31 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: کوچی سے ممبئی جا نے والے بھارتی مسافر طیارے نے ایمر جنسی لینڈنگ کی جس کے بعد جہاز میں سوار تمام 166 مسافروں کو فوری طور پر جہاز سے نیچے اتار لیا گیا ۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا نے گو ایئر لائینز کے حوالہ سے بتایا کہ دوران پرواز جہاز کے انجن میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد جہاز کا رخ فوری طور پر قریب ترین گوا  ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا جہاں جہاز کے جہاز کے تمام 166 مسافروں کو فوری طور پر نیچے اتار دیا گیا جس کے بعد مقامی عملے اور ماہرین نے جہاز کے معائنہ کے بعد تصدیق کی کہ اس جہاز کے انجن میں د وران پرواز ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

ایئر لائن حکام نے بتایا کہ مسافروں کو کسی دوسرے جہاز کے ذریعے ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے انتظا مات کئے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں