امریکہ میں سمندری طوفان ہاروی میں ہلاکتوں کی تعداد 30تک پہنچ گئی

05:40 PM, 31 Aug, 2017

واشنگٹن : امریکہ میں سمند ری طوفان ہاروی میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ٗ30ہزار افراد بے گھر اور 5لاکھ افراد ابھی تک مدد کے طلب گار ہیں۔


اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی انتظامیہ کے مطابق سمندری طوفان ہاروی سے متاثرہ 5 لاکھ افراد مدد کے طلب گار ہیں جبکہ تقریباً 30 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہیں درکار ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی۔


موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسا طوفان کبھی نہیں آیا، اس سمندری طوفان کے بعد سے پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جس کے بعد ’تباہ کن سیلاب‘ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، ہوسٹن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کارروائی کر کے اب تک 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔


طوفان سے دو بڑی آئل ریفائنریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، طوفانی بارشوں کے بعد ٹیکساس کے کئی علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی، طوفان اور بارشوں کے بعد اب تک نقصانات کا تخمینہ 52 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔


ہیوسٹن اور گرد ونواح میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والی خبروں میں تباہیوں کا سلسلہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے، یہ اضافہ جو گزشتہ جمعہ کے روز شروع ہوا تھا اس کی شدت میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے جو کچھ ہوا یہ سب کچھ ان کی توقعات کے برعکس ہے۔

مزیدخبریں