کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے ٗ پانی کی نکاسی ممکن نہیں :وسیم اختر

کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے ٗ پانی کی نکاسی ممکن نہیں :وسیم اختر

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہوسکتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بھی بتا دیا کہ مربوط نظام شہر کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ 60 فیصد کچرا روز کراچی بھر کے نالوں میں جا رہا ہے، جب تک سیوریج سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا،پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ کچرا نالوں میں نہ جانے دیں، کچرا ٹھکانے لگانے کا نظام درست ہونے تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم 30سال تک بلا شرکت و غیرے کراچی پر حکمران رہی ہے لیکن کراچی کو ایک اچھا سیوریج سسٹم نہیں دے سکی۔