شاداب خان کا بگ بیش لیگ کیساتھ معاہدہ

03:02 PM, 31 Aug, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر باؤلر شاداب خان نے چیمپیئنز ٹرافی اور پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس بات کا صلہ انہیں مل رہا ہے۔دنیا بھر کی لیگز بھی پاکستانی  اسٹار کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ پاکستانی  اسٹار کیریبیئن لیگ میں شاندار کارکردگی کا دکھا رہے ہیں جہاں انہوں نے 6 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر چکے کی۔ بنگلہ دیش کی لیگ کے بعد شاداب خان کا معاہدہ اب بگ بیش لیگ سے ہو گیا ہے۔

19 دسمبر میں شروع ہونے والی بگ بیش لیگ کے ساتویں سیزن میں برینڈن میکلم ہی کی قیادت میں ’برسبین ہیٹ‘ کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ہیٹ کے کوچ ڈینئل ویٹوری کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی 20 کرکٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی ہیں اور اُس اسٹائل کی کرکٹ میں بہترین فٹ ہوتے ہیں جو ہم آئندہ سیزن میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں