کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

02:45 PM, 31 Aug, 2017

اسلام آباد: پاکستان نے ایل او سی پر فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ 29 اگست کو لائن آف کنٹرول کے ٹیراہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 55 سالہ شہری شہید ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق آج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں اور شہری کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کا احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں