مصر اور سعودی عرب کو جوڑنے والے پل کا جائزہ تیار

12:08 PM, 31 Aug, 2017

قاہرہ :مصری وزیر ٹرانسپورٹ ہشام عرفات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کو جوڑنے والا کنگ سلمان پل دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ثابت ہوگا ۔ قاہرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ نے کنگ سلمان پل سے متعلق منصوبے کا جائزہ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ قاہرہ یونیورسٹی کے اسکالرز نے 4برس تک جائزہ تیار کیا۔ اسکا پُرخطر پہلو یہ ہے کہ خلیج عقبہ میں بعض مقامات پر سمندر 700میٹر گہرا ہے اسلئے حد درجہ احتیاط کا طلب گار ہے۔

28برس قبل مملکت اور مصر کو جوڑنے والے منصوبے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے 2013ءکے وسط میں اس پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی حالات کے پیش نظر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں