پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان آل راونڈر حیات اللہ پر پابندی ختم کردی

11:42 AM, 31 Aug, 2017

لاہور:پاکستانی کرکٹر اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار،پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی،پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں قائداعظم ٹرافی کے گریڈ 1 اور گریڈ 2 دونوں میںمرحلوں میں مختلف ڈیپاٹمنٹس کی نمائندگی کرنے پر سترہ سالہ آلراونڈر حیات اللہ اور عادل امین پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی، حیات اللہ نے قائد اعظم ٹرافی کے گرید 1 میں ایچ بی ایل اور گریڈ 2 میں کینڈی لینڈ ڈیپارٹمنٹس کی کرکٹ ٹیموں کی نمائندگی کی۔

دونوں کھلاڑیوں پر پابندی مارچ میں عائد کی گئی تھی، تاہم دوران سزا بہترین رویے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنے پر آف سپنر اور رائٹ ہینڈ بیٹسمین حیات اللہ پر پابندی ختم کردی گئی ہے، پی سی بی نے نوجوان کرکٹر کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ ہر قسم کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

حیات اللہ ورلڈ کپ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ عادل امین کی پابندی ختم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا،

مزیدخبریں