ابوظبی: امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عید الاضحی موقع پر معمولی جرائم میں قید 803قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ شیخ خلیفہ نے رہائی پانے والے قیدیوں کے ذمہ قوم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
امارات کے پبلک پراسکیوٹر ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے الامارات الیوم سے کہا ہے کہ فرمانروا نے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کی مہلت دی ہے تاکہ وہ قید گزرانے کے بعد معاشرے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
رہائی پانے والوں میں پاکستانیوں سمیت متعدد ممالک کے غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔