عمراکمل اور مکی آرتھر تنازع طول پکڑنے لگا

11:19 AM, 31 Aug, 2017

لاہور:(ابراہیم بادیس)کرکٹر عمر اکمل اور پاکستان ٹیم کےہیڈ کوچ کے درمیان تنازعہ اب طول پکڑ رہا ہے،ہیڈ کوچ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر کرکٹر عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ 10 روز میں جواب دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں عمر اکمل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کرکٹر نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

عمر اکمل اور مکی آرتھر تنازع پر پی سی بی نے تین رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کے بعد کرکٹر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کو 10 روز میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب دینا ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر تسلی بخش جواب نہ آیا تو کرکٹر کو طلب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں