غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، گورنر مکہ، سعودی حکام شریک

10:36 AM, 31 Aug, 2017

مکہ المکرمہ: غلاف کعبہ کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں گورنر مکہ، سعودی حکام سمیت مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندے شریک ہوئے۔ غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا، چاندی اور 670 کلو ریشم کا استعمال کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ لاکھوں عازمین کی موجودگی میں 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ غلاف کسوہ کہلاتا ہے جسے ریشم اور روئی سے تیار کیا جاتا ہے۔

غلاف پر انتہائی نفاست اور مہارت سے سونے کی تاروں سے قرانی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر ہر سال تقریباً 60 لاکھ ڈالر لاگت آتی ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے منگوائی جاتی ہیں۔ پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تبرک کے طور پر تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں