امید ہے عدلیہ نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے میں مدد کرے گی، طاہر القادری

10:15 AM, 31 Aug, 2017

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ادارے کمزور کو انصاف فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پُر امید ہوں اعلیٰ عدلیہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے میں مدد کرے گی۔ نیب میں کوئی کمزور آدمی پھنس جائے تو جان چھڑانا مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف خاندان کو تین بار نوٹس بھجوائے گئے وہ پیش نہیں ہوئے۔ قبل ازیں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے لاہور روانگی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک پاکستان میں عید منانے آ رہے ہیں جبکہ نواز شریف اپنے ملک عید منانے برطانیہ آ گئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس نے بڑے اور میٹرو لیکس نے چھوٹے کو بے نقاب کر دیا اور میٹرو کرپشن پر پاناما لیکس جیسی با اختیار جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو کرپشن مقدمات میں بری قرار دینے والے ادارے نیب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں